• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویسٹ لندن میں ایک شخص کے چاقو سے قتل کی تحقیقات کا آغاز

لندن (پی اے) پنر میں ایک شخص کو چاقو گھونپ کر قتل کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ اس شخص کو نارتھ ویسٹ لندن میں چاقو گھونپ کر قتل کیا گیا ہے۔ میٹ پولیس نے کہا ہے کہ اس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس شخص اور اس کے رشتے داروں کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس شخص کو زخمی حالت میں پنر کے مارش روڈ پر واقع ایک مکان میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پنر کے رکن پارلیمنٹ تک ہرڈ نے کہا ہے کہا نہیں قتل پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ وہ پولیسنگ کمشنر بھی ہیں اور انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس کی موجودگی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور گھر گھر انکوائری کی جارہی ہے۔
تازہ ترین