• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے، پیر اعجاز محی الدین

لوٹن (نمائندہ جنگ) یوم پاکستان ہمارے لیے باعث مسرت کا دن ہے وطن عزیز میں بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کی طرح برطانیہ میں آباد لاکھوں پاکستانی کشمیری ڈائیسفرا بھی اس دن کی خوشیاں منارہی ہے، ہماری دعا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشیں ناکام ہوں۔ ان خیالات کا اظہار یوم پاکستان پر سابق سرپرست اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن پیر سید اعجاز محی الدین قادری اور راجہ اکبر داد خان نے لوٹن ٹائون سنٹر میںجنگ سے بات چیت میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان آزادکشمیر پر مسلط کی گئی حالیہ بھارتی جارحیت کے مختلف محرکات اور پہلوئوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور بھارت کے ساتھ اس جارحیت میں بعض عالمی طاقتوں کے مبینہ گٹھ جوڑ پر بھی غور کیا گیا اور اس سارے منظر میں افواج پاکستان کے پیشہ روانہ کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم دن پر ہم کو بطورقوم یہ تجدید عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے وطن عزیز سے کے کر برطانیہ تک جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں ہم ایک ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر مملکت پاکستان کی طرف ہم کسی کو بھی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھنے دیں گے پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے اپنے عمل سے پوری قوم کا مورال بلند کر دیا ہے ۔ راجہ اکبر داد خان نے کہا کہ ہمیں مختلف طاقتوں کی مملکت پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں اور بالخصوص بھارت کی حالیہ جارحیت جس میں وہ ناکام رہا کے پس پردہ عزائم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
تازہ ترین