سوئٹزر لینڈ(پ ر)تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے صدر شکیل احمد، انفارمیشن سیکرٹری امبر جیلانی نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور نیوزی لینڈ کے عوام نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرکے دل جیت لیے۔ دنیا بھر کے مسلمان ان کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شکیل احمد، امبر جیلانی نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی نسل، رنگ یا مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی میڈیا سے منسلک خواتین نے حجاب پہن کر اور اسلامو فوبیا کے بارے میں ٹاک شو کرکے رواداری بین المذاہب، ہم آہنگی اور امن کے پیغام کو اجاگر کیا وہ قابل تعریف ہے۔