• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنمائوں کا اظہار تشویش

ڈنمارک ( سیمسن جاوید)آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنماؤں نے پاکستان میںزبردستی مذہب تبدیل کروانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان کرسچن لیگ کے کو چیئرمین سرور بھٹی اور لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جارج گل اور اوورسیز رہنما نواز سلامت نے کہا کہ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ہو رہا ہے اور ایسے واقعات سے مسیحی قوم میں غصہ اور خوف جیسی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ہم وزیر اعظم پاکستان اور انسانی حقوق کی وزارت سے اپیل کرتے ہیں کے ایسے واقعات کا فوری طور پر نوٹس لیںاور ایک ہاٹ لائن بنائی جائے جس پر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی اطلاع دے سکیں۔
تازہ ترین