• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان لزبن میں پرچم کشائی کی تقریب

لزبن (سرفراز فرانسس ) پرتگال کے دارلحکومت لزبن میںیوم پاکستان کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام سفارتخانہ پاکستان لزبن میں کیا گیا۔ قائم مقام سفیر سرفراز احمد گوہرنے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔تقریب میں خواتین، بچوں کے علاوہ غضنفر جاوید، سید خالد عباس، صغیر احمد، ضیاءسید، سرفراز فرانسس، ذیشان جوئیل، علیم صادق، عثمان خالد، علامہ سید افتخار گردیزی، سید طاہر، ڈاکٹر سہیل احمد ، راجہ احمد، سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں مشہورگلوکار فادی فیپ (استنبول ) نے لیو پرفارمنس کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ملی نغموں سے ماحول پر جوش اور خوشگوار رہا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام سفیر پاکستان سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی تکمیل جس طرح ممکن ہوئی اسی جوش اور جذبہ سے پاکستانی تارکین وطن کو ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ وطن میں سرمایہ کاری سے ہی خوشحالی آئے گی۔
تازہ ترین