• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف آج پاکستان ڈے پریڈ کے دستوں کو بڑا کھانا دینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ آج شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ میں بڑا کھانا دینگے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 10دن کے حکم پر تاریخ ساز یوم پاکستان پریڈ کا انتظام کرنے والوں اور اس میں حصہ لینے والے آرمی‘ نیوی‘ ائرفورس کے دستوں کو باضابطہ طور پر شاباش دینگے جنہوں نے دو ماہ کی تیاریوں کی بجائے ہفتہ عشرہ میں ایک باوقار‘ منظم مشترکہ پریڈ کا عملی مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کئی ہزار پریڈ کے شرکاء‘ منتظمین کے اعزاز میں جو بڑا کھانا دینگے اس میں مسلح افواج کے حاضر سروس سربراہوں‘ سینئر عہدیداروں کے علاوہ پاکستان آرمی‘ پاکستان نیوی‘ پاکستان ائرفورس کے ریٹائرڈ سربراہان اور دوسرے سینئر افسروں کے علاوہ قومی اعزاز پانے والے فوجی افسرو جوان بھی مدعو ہونگے۔ یہ پرشکوہ تقریب منعقد ہونے کی وجہ سے 23مارچ کی پریڈ میں حصہ لینے والے پیدل دستے‘ توپخانہ‘ ٹینک‘ میزائل اور دوسری میزائل بردار گاڑیاں اور صوبائی حکومتوں‘ آزاد کشمیر‘ گلگت و بلتستان اور آئی ایس پی آر کے تیار کردہ فلوٹس شکرپڑیاں گرائونڈ میں ہی بڑے کھانے کے اختتام تک موجود رہیں گے۔

تازہ ترین