• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت وختم نبوت ؐکا تحفظ ہمارا جزوایمان ہے: علامہ سعید اسعدی

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) علامہ سعید احمد اسعدی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت وختم نبوت ؐکا تحفظ ہمارا جزوایمان ہے ،مقام مصطفیؐ کے تحفظ کیلئے سب مسلمان متحد ہیں اور اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کیلئے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی پہلی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،علامہ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں انہی کی بدولت آج اسلام کا پرچم لہرا رہا ہے اور انشاءاللہ لہراتا رہے گا ،علامہ مفتی محمد شریف سعیدی نے کہا کہ علامہ مفتی ہدایت اللہ پسروری اتحاد بین المسلمین کے داعی اور یکجہتی کی علامت و مثال تھے، وہ ہمیشہ اسلام کی خطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہے، یہی علماکرام کی سنہری تاریخ رہی ہے ،مولانا فیض بخش رضوی نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ مفتی ہدایت اللہ پسروری نے کبھی آمریت سےسمجھوتہ نہیں کیا اور وہ جابر سلطان کے سامنے عمر حق کہنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے، تقریب میں صاحبزادہ محمد فاروق پسروری،قاری امام بخش،محمد انس رضا قادری، خواجہ فیض مصطفیٰ،خواجہ نور مصطفیٰ،ڈاکٹر غلام عباس،ڈاکٹر محمد سلیم چشتی،محمد عمران یٰسین،علامہ شفیع القاسمی،حاجی رشید احمد چشتی،ملک اکرام آرائیں،الحاج محمد علی انصاری، پروفیسر اختر انصاری،حافظ محمد ظفر قریشی،ملک اسلم ڈوگر،غلام عباس بلوچ،علامہ اللہ ڈیوایا لاشاری، علامہ نعمت اللہ پسروری،علامہ غلام فرید،علامہ نظام الدین،علامہ غلام یٰسین،علامہ عطاءمحمد،علامہ افضل اویسی، علامہ ارشد نقیبی،علامہ ربنواز سعیدی،لطیف احمد پسروری،مفتی اللہ دتہ،قاری غلام شبیر،علامہ اختر محمود،مفتی جمیل احمد،محمد رفیق چشتی،محمد ایوب مغل،علامہ حفیظ اللہ،علامہ عالمگیر،علامہ محمد نعیم چشتی،شیخ محمد اسماعیل،محمد سلیم ہاشمی اور علامءکرام و طلباءاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین