• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اور جوئے سمیت مختلف مقدمات میں 20ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات اور جوئے سمیت مختلف مقدمات میں 20 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے منشیات کے ملزمان سہیل ، سلیم، ببلو، مقبول، خورشید، ذیشان ،فیصل اور عاقب کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے اسی طرح تیز رفتاری، ون ویلنگ اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے مقدمات میں 7 ملزموں صفدر عباس، شہباز افضل، ندیم، عاطف، عثمان، عبداللہ اور حسنین جبکہ بیل ریس پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 5 ملزموں شبیر، زاہد، عرفان، جعفر اور ادریس کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، دریں اثناڈیوٹی مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحے سمیت مختلف مقدمات میں 14ملزموں کو 30،30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے ناجائز اسلحہ کے ملزموں ارشد اور گل محمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے،اسی طرح ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں 2 ملزموں عامر اور محمد سلیم جبکہ بھیک مانگنے کے مقدمے میں خواتین سمیت 10بھکاریوں پروین، حنا زینب، ریحانہ، صغراں، رابعہ، کوثر، سعدیہ، فدا حسین، سرفراز اور شمشاد کو 30,30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین