• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشی سےواپس آنے والے سنٹرل جیل کے حوالاتی سے چرس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے ضلع کچہری سے پیشی بھگتا کر واپس آنے والے سنٹرل جیل کے حوالاتی سے چرس برآمدہونے پرمقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل جیل ملتان کا ایک حوالاتی گل خان پیشی بھگتنے کے بعد سنٹرل جیل واپس آیا تو تلاشی کے دوران اس سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جس سے تھانہ شاہ شمس کے حوالے کردیا گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین