• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو حکام کی درخواستوں پر 9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے میپکوحکام کی جانب سے دی جانے والی مختلف درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 9بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں یہ مقدمات پولیس تھانہ گلگشت ،تھانہ مظفرآباد اور پولیس تھانہ صدر ملتان نے درج کئے ہیں، بجلی چور صارفین پر الزام ہے کہ وہ میٹر کو ریورس کرکے اور مین سپلائی لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے پولیس نے میٹر اور تاریں قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین