• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو قتل کی دھمکیاں دینےوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج ،ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پو لیس تھانہ قطب پور نے شہری اور اس کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق موضع عالمگیر ملتان کے رہائشی غلام یاسین نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے صغیر احمد نامی شخص فون کرکے خاندان سمیت قتل کرنے اور دیگر سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔
تازہ ترین