• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جنوبی پنجاب پر بھی توجہ دیں:رانا تصویر احمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ سے تمام صوبوں کا 3فیصد کے حساب سے فاٹا کے علاقوں کو حصہ دینا خوش آئند اقدام ہے ، تحریک صوبہ ملتان وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ جنوبی پنجاب پر بھی توجہ دیں اور ترجیحی بنیادوں پر صوبہ بنانے کا اعلان کریں جتنی بھی کمیٹیاں ابھی تک بنائی گئی ہیں کسی کمیٹی کی کوئی کارکردگی سامنے نہیں آئی خطہ کی محرومیاں بڑھتی جارہی ہیں جنوبی پنجاب کے حوالہ سے حکومت کی کوئی خاص پالیسی ابھی تک سامنے نہیں آئی وزیر اعلیٰ نے بھی ملتان کا دورے کرنے کے باوجود کوئی اعلان نہیں کیا جس سے خطہ کی عوام مایوس ہوئی۔
تازہ ترین