• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 ریسٹورنٹس سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھٹی کے روز موٹر وے پر سروس ایریاز کا معائنہ کیا اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے3 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا، کارروائیوں کے دوران فرائی چکس فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت، حشرات کی موجودگی جبکہ معروف چکن بروسٹ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد کوکنگ آئل کی موجودگی پر سیل کیا گیا، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی چیکنگ کے دوران گوشت کو سٹور کرنے کا ناقص انتظام پایا گیا،اسی طرح سکھیکی سروس ایریا پر میزاب ہوٹل کو سابق نوٹس پر عمل نہ کرنے اور غیر معیاری انتظا مات کی بناء پر سیل کیا گیا، علاوہ ازیں پام ان ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ تیل کی تلفی کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 25 ہزار جرمانہ عائد کر دیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موٹر وے سروس ایریا کی چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے،انہوں نے واضح کیا کہ تمام ہائی ویز، مسافر سٹیشن، جی ٹی روڈ اور سیاحتی مقامات کی بھی ہفتہ وار چیکنگ ہو گی۔
تازہ ترین