• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج صوبائی اسمبلی کے سامنے ہوگا

پشاور(وقائع نگار )ضلع کونسل پشاورمیں حزب اختلاف جماعتوںکے اراکین پرمشتمل بنائی جانے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ترقیاتی فنڈزکی بندش اور اعزازیہ کی عدم ادائیگی پر اپنااجلاس آج پیرکے روز احتجاجاًصوبائی اسمبلی کے سامنے طلب کرلیاہے جس میں دو نکاتی ایجنڈے پرتفصیلی بحث کی جائیگی اس حوالے سے ضلع کونسل میں قائدحزب اختلاف اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمدسعیدظاہرایڈوکیٹ نے جنگ کو بتایا کہ صوبائی حکومت ضلعی کونسلروں کے ترقیاتی فنڈکےاجراء میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کے پیش نظراحتجاجاًصوبائی حکومت کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے اپوزیشن جماعتوںکا اجلاس آج طلب کیاگیا ہے جس میں ترقیاتی فنڈزکی بندش ، اعزازیہ کی عدم ادائیگی اورمجوزہ بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کے خاتمے پرشدیداحتجاج کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ضلع کونسل کے اراکین کوترقیاتی فنڈفراہم میں غیرسنجیدہ ہے جسکی وجہ سے یونین کونسلوںمیں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیاکہ آج پیرکے روزہونے والے اجلاس میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کونسلربھی شرکت کریں گے اورہمارے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین