• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی کی لڑکی راولپنڈی کے رہائشی کے ساتھ فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑ ی کی حدود چارخانہ روڈ سے جواں سال لڑکی راولپنڈی کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی ۔یاسین ولد وارث سکنہ چارخانہ روڈ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزس کی جواں سال ہمشیرہ مسماۃ ( حناء) گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گئی تھی معلومات کیں تو پتہ چلا کہ وہ اپنے ساتھ گھرکا موبائل فون بھی ساتھ لے گئی ہے پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ اسے راولپنڈی کے رہائشی عثمان علی اور حافظ عمر نے بہلاپھسلا کو اغواء کر لیا ہے جس پر پولیس نے ملزموں کے خلاف اغواء کے مقدمات درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین