• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر خضر حیات گوندل نے مراعات واپس کردیں

مظفرآباد(نامہ نگار)حکومت آزادکشمیر کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری کو ریاستی بجٹ وعوامی ٹیکسوں سے دی گئی مراعات کے برعکس سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر خضر حیات گوندل نے جملہ مراعات واپس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ غریب خطہ کی عوام کے ٹیکسوں سے مراعات لینا ناانصافی ہے۔جبکہ 47سابق چیف سیکرٹریز کو جملہ بعداز مراعات جاری رہیں گی۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل کی طرف سے ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ جملہ مراعات ،عملہ ،ڈیزل،پیٹرول،ٹیلفیون ودیگر سہولیات سے انکار کے بعد منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو مراعات حاصل رہیں گی۔تاہم خضر حیات گوندل نے جملہ مراعات واپس کردی ہیں۔موقف اختیار کیا ہے کہ یہ زیادتی ہے کیونہ ہم لینٹ آفیسران کو حکومت پاکستان اسی نوعیت کی مراعات دیت ہے دوہرے پیکیج ومراعات لینا سراسر ناانصافی ہے۔ادھر ریاستی حکومت اپنے بجٹ وریاستی عوام سے ٹیکسوںسے تحفے میں مذکورہ لینٖٹ آفیسران جن کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے کو جملہ مراعات بعد از تبادلہ/مراعات دی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس ریاستی بیوروکریسی کے گریڈ 21,22کے آفیسران کو قطعاً سہولت حاصل نہیں۔پرکشش پیکیج صرف پاکستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20،21کے آمدہ چیف سیکرٹری کو دیا جاتا ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ چیف سیکرٹری جن کو حکومت پاکستان حاضر وبعد از ریٹائرمنٹ مراعات دی جاتی ہیں واپس لی جائیں بصورت دیگر اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

تازہ ترین