• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی، حاجی کیمپ سے حیات آباد تک سڑک کو مزیدکشادہ کرنے کا منصوبہ تیار

پشاور ( وقائع نگار) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں ٹریفک رش پر قابو پانے کیلئے ریلوے سٹیشن کے قریب مزید ایک ٹریفک لائن کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ حاجی کیمپ سے حیات آباد تک سڑککو مزیدکشادہ کرنے کا منصوبہ بھی تیارکر لیا گیا ہے۔ اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک کو دوسے تین لائن کیا جا رہاہے جبکہ جون تک بی آر ٹی کے تینو ںڈیپوز پرکام مکمل کر لیا جائے گا۔ بس سٹیشن پر 80فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کی عمارت کے بعض حصوں کو گرا کر روڈ کے لئے کشادہ کئے جانے کا منصوبہ بھی تیار کیا جارہا ہے جس کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کوارسال کی جا چکی ہے ۔ اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ۔
تازہ ترین