• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخان میں آئس کی فروخت‘عوام نے احتجاج کی دھمکی دیدی

پشاور( وقائع نگار)پشاور کے علاقہ شیخان کے رہائشیوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئس فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ورنہ عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ مذکورہ علاقے کے رہائشیوں نے کہا کہ شیخان میں آئس کی فروخت کھلے عام ہورہی ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئس کے استعمال سے جوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے اور کئی افراد چند ہی دنوں میں متاثر ہو چکے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے آئس فروشوں کے خلاف تسلی بخش کارروائی نہیں ہو رہی جس سے علاقے کے عوام پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے کئی افراد پہلے ہی ہیروئن کے نشے سے اموات کاشکار ہو چکے ہیں تاہم اس سلسلے میں بھی پولیس خاموش ہے اسلئے آئی جی پولیس ، سی سی پی اور دیگر اعلیٰ حکام شیخان میں آئس فروخت اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرے اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو علاقے کے لوگ سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
تازہ ترین