• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ تعلیم القرآن والسنتہ اکبر پورہ میں دستار بندی کی تقریب

پشاور(نمائندہ خصوصی) جامعہ تعلیم القرآن والسنتہ اکبر پورہ کے 9طلبا نے حفظ قرآن اور52طلبا نے ناظرہ قرآن مکمل کر لیا جن کی جید علمائے کرام کی طرف سے خصوصی تقریب میں دستار بندی کی گئی۔ تقریب میں علمائے کرام نے امتحان میں پہلی و دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے 63طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔ جامعہ تعلیم القرآن والسنتہ اکبر پورہ کے مہتمم مولانا فدا حسین کی صدارت میں ہونے والے اجتماع سے جامعہ ضیا العلوم تخت بھائی کے بانی و مہتمم شیخ القرآن والحدیث ضیا اللہ جان ہاشمی اور جامعہ علوم القرآن نمک منڈی پشاور کے معلم حدیث شیخ القرآن والحدیث مولانا لطف اللہ حقانی نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جبکہ ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ اور دینی مدرسوں کے خلاف سازش اسی سلسلے کی کڑی ہے علمائے کرام پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے لئے اسلام آباد میں خصوصی اقدامات کئے۔ تقریب سے مولانا فدا حسین،مولانا شیر محمد فقیر، مولانا بلال احمد، قاری یاسین اقبال، قاری محمد یاسین اور مولانا ثنا اللہ نےبھی خطاب کیا جبکہ مولانا نور الحق اور مولانا شہریار مظہری کی طرف سے نعتیہ کلام پیش کیا گیا جامعہ کے ایک طالب علم کی طرف سے جمعہ کے لئے ایک لاکھ روپے حاجی مختیار احمد مفتی سعید اور حارث خان کی طرف سے پچاس پچاس ہزار روپے مولانا قدرت شاہ ، سید نور احسان شاہ، میاں فرخ سیار، اویس، ناصر، نور الاسلام، زمان، ارشاد، امان اللہ، خلیق اور قاسم جان کی طرف سے دس دس ہزار روپے جبکہ ملک افتخار ، عبدالرشید، جمال، حسین خان، معاذ، عبدالودود، حضرت خان اور بہادر کی طرف سے پانچ پانچ ہزار روپے جبکہ حاجی انور خان کی طرف سے تیس ہزار روپے اور احسان اللہ کی طرف سے بیس ہزار روپے چندہ دیا گیا ۔
تازہ ترین