• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی چودہ ٹو اور تھری میں مکان تعمیر کرنے کی اجازت د یدی گئی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ ائونڈیشن نے سیکٹر جی چودہ ٹو اور تھری کے زیر قبضہ علاقوں میں جہاں بنیادی تر قیاتی کام ہو گیا ہے وہاں کے الا ٹیوں کو مکان تعمیر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ الاٹی پلاٹ کے قبضے کی درخواست دیں اور تمام و اجبات جمع کرانے کا این او سی حاصل کریں اور موقع پر قبضہ لے کر اپنا مکان تعمیر شروع کرسکتے ہیں ۔ فا ئونڈیشن کے حکام نے بتا یا کہ گلیاں بن گئی ہیں ۔ بجلی کی لائنیں بچھائی جارہی ہیں ۔ واٹر سپلائی کی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں ۔ گیس کا سروے ہو گیا ہے لیکن ابھی تک ڈیمانڈ نوٹ نہیں ملا لیکن الاٹی اب مکان کی تعمیر شروع کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین