• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے کی10 پروازیں منسوخ کردی گئیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ‏اسلام آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے کی10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ‏اسلام آباد سے لاہور کی دوپروازیں پی کے650 اورپی کے 651 ،اسلام آباد سے کراچی پروازیں پی کے 368 اورپی کے369 ،اسلام آباد سے چترال کی پرواز پی کے 660 ،اسلام آباد سے سکھر کی پرواز پی کے 391، کراچی سے اسلام آبادکی پرواز پی کے 308 ،لاہور سے اسلام آبادکی پرواز پی کے 652،اسلام آبادسے رحیم یارخان جانے والی پروازپی کے589اورپی کے691 منسوخ کردی گئیں۔23 مارچ کو سرکاری چھٹی اور اتوار کی تعطیل باعث کچھ پروازوں کا اشتراک کیا گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق ‏پروازوں کے اشتراک سے کچھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں اوربعض علاقوں میں مختلف اوقات میں فضائی حدود کی بندش سے بھی کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔
تازہ ترین