• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مسلم ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی قتل کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔ تھانہ صادق آبادکو اکرام الطاف نے بتایا کہ ہفتہ کی شام میں معہ ندیم اور محمد رئیس ڈاکٹر شعیب والی گلی میں موجود گپ شپ کر رہے تھے کہ اتنے میرے چچا محمد نوید قریبی دکان عباسی کمیونیکیشن میں ہارون عباسی کے پاس آئے اورکچھ دیربعددکان سے تلخ کلامی کی آوازیں آنے لگیں میرے چچا نوید اور ہارون آپس میں الجھ رہے تھے جن کو بیچ بچاؤ کر کے دکان کی طرف لے آئے اسی دوران ہارون نے پسٹل نکال کر فائر میرےچچا پر کیے جو جاں بحق ہو گئے۔
تازہ ترین