• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلوڈی فوڈ سٹریٹ میں اوپن سپیس کے نام پر قبضہ مافیا کا راج

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) میلوڈی فوڈ سٹریٹ میں اوپن سپیس کے نام پر قبضہ مافیا کا راج ہے ۔مختلف مشہور چینز کے مالکان نے فٹ پاتھوں پر قبضہ جما کر پیدل چلنے والوں کا راستہ روک لیا ہے ۔ فوڈ سٹریٹ کے داخلی راستے پر بھی قبضہ مافیا کا راج ہے ۔میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کا نام استعمال کرتے ہوئے مالکان نے سرکاری زمین پر ٹیبل کرسیاں اورترپال لگاکر قبضہ کر رکھا ہے اور راستہ بند کرکے عوام کو گزرنے سے بھی منع کر دیاگیا ہے۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے شفیع مروت کی جانب سے غیر قانونی قبضہ کو فوری طور پر مسمار کرنے کے احکامات احکاماتِ کے باوجود ماتحت عملہ صرف نوٹس دے کر چلتا بنا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں تمام اوپن اسپیس این او سی منسوخ کردئیے تھے۔

تازہ ترین