• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آربی ٹی کووسعت دینے کی کوشش کرینگے،احمد نواز بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر/ رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہے کہ ایل آر بی ٹی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال کو مزید وسعت دی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایل آر بی ٹی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادارے کے انچارج ڈاکٹر سعید احمد ، ایڈمنسٹریٹر میر یونس میروانی ، مسلم ہینڈز کے معاون خصوصی ملک نعیم شاہوانی اور مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر تنویر احمد بھی موجود تھے احمد نواز بلوچ کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی رکن اسمبلی نے مختلف شعبوں کامعائنہ اور مسلم ہینڈز کی جانب سے جدید سیکشن اور مشینری کا افتتاح بھی کیا اس سے قبل احمد نوازبلوچ نے ہسپتال کے لان میں پودا بھی لگایارکن اسمبلی نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ادارے میں ٹیکنیکل اسٹاف میں اضافہ کیاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے فائدہ فائدہ ہو بہترین انتظامی ٹیم پر میں آپ لوگوں کومبارکبادد یتاہوں اورامید کرتاہوں کہ آپ اسی تسلسل کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
تازہ ترین