• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازدور میں بلوچستان کو سی پیک منصوبوں میں نظرانداز کیا گیا،مولانا شیرانی

کوئٹہ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ریاست اپنا کام درست طریقے سے سرانجام نہیں دے پارہی موجودہ حکومت نے مغربی ایجنڈے کو تقویت دی ، نوازشریف کے دور میں بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک میں نظر انداز کیا گیا نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کےمطابق عمل درآمد ہونا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اوبی سر شیرانی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو مکمل نظر انداز کیا گیا اس کی واضح مثال نواز دور میں ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر افتتاحی تختی سے واضح ہو چکا ہے اب اس شاہراہ پر کام مکمل ہونے کو ہے اور عوام کو معلوم ہوگیا کہ یہ شاہراہ این ایچ اے نے بنائی اور سی پیک کا منصوبہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مغربی ایجنڈے کو تقویت دی ،حکومت عوام کی خدمت اور حفاظت کو فرض نہیں سمجھتی ، انہوںنے کہا کہ مسلمان علماء دیوبند کی دعوت کو عام کریں مغربی قوتوں کے عزائم ناپاک ہیں، مسلمان آپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں،عوام کو چاہیے کہ وہ موجودہ حالات میں قوم کی رہنمائی کرنے والوں کو پہچانیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا ،حکومت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، اجتماع سے امان اللہ حریفال، مولوی فیض محمد شیرانی اور قاضی خوستی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین