• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء تنظیموں پر سیاسی دروازے بندکرنا ناقابل برداشت ہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے ژوب میں امن غواڑو علم غواڑو کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں استحکام اور ظلم کے خلاف طلباء کا اہم کردار ہے جو تعلیمی اداروں میں ہو یا ملک کے اندر، بالادست قوتوں کے خلاف عدم تشدد کے راستے سے ہمیشہ جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ بالادست قوتوں نے طلباء تنظیموں سے خائف ہوکر آج ان پر سیاسی دروازے بند کرنے کی ناکام کوشش کی جو ناقابل برداشت ہے، طلباء تنظیمیں اپنے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی ۔ ہرادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے سیاست اور قوم کی ترجمانی سیاسی اور جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے۔ پشتون ایس ایف ان تمام قوتوں پرواضح کرنا چاہتی ہے کہ ہم فخر افغان باچا خان کے پیروکار ہیں اور ہر اس عمل کی مذمت کی جائے گی جو ملک و قوم کے مفادکے خلاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ جلد تمام طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کر اس اقدام کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔
تازہ ترین