• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان قتل کیس ،پولیس کے تعاقب پرملزم کھمبے سے گرکرہلاک

لاہور (کرائم رپورٹرسے) سبزہ زار کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 7 سالہ بچےاذان کو مبینہ ذیادتی کے بعد قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم عمران شاہ کی مری میں موجودگی پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے مری پولیس سے رابطہ کیا جس پر مری پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزم فرار ہونے کی کوشش میں الیکڑک پول پر چڑھ گیا ہاتھ چھوٹنے سے نیچے گر کر شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے مری کے ہسپتال میں داخل کرایاجہاں کچھ گھنٹے رہنے کے بعد ملزم دم توڑ گیامری پولیس کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش لاہور پولیس اور ورثاء کے حوالے کرے گی، رنگ محل میں چاندی کا کام کرنے والے اظہر اقبال کا بیٹا اذان باپ سے پیسے لیکر11مارچ کو محلے کے دوکاندار عمران شاہ سے چیز لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی تو دوکان دار سے پوچھا گیا تو وہ دوکان بند کرکے فرار ہوگیا جس پر اظہر اقبال نے سبزہ دار تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا تھا ،بعدازاں معلوم ہوا تھا کہ ملزم نے معصوم اذان کو مارنے کے بعد اس کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا تھا،ایس پی انوسٹی گیشن راشد ہدایت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کی لاش گندے نالے میں پانی کے تیز بہائو کے باعث ابھی تک نہیں مل سکی ہے تاہم ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ سے تفتیش کی جاے گی۔
تازہ ترین