• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے میں جوڑوالے علماء بننا توڑوالے نہیں،فضل الرحیم اشرفی

لاہور ( نمائندہ جنگ ) دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں تکمیل ختم بخاری شریف کی تقریب نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر صدارت ہوئی ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں جوڑ والے علماء بننا توڑ والے نہیں اور اپنے اکابرین و اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حکمت و دانائی کے ساتھ اصلاح معاشرہ، دین کی اشاعت اور دعوت و تبلیغ کا کام کرنا جامعہ اشرفیہ کے اساتذہ اور علماء کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط اورنفس کی اصلاح اور فکر آخرت کے لیے کسی صاحب نسبت بزرگ اور اللہ والے کے ساتھ بیعت کے تعلق کو بھی قائم کرنا ہے اس موقعہ پر حضرت مولانا محمد اکرم کاشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن،پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی ملک، مولانا عبدالرحیم چترالی، مفتی محمد حسن، مولانا فیاض الدین چترالی،مفتی احمد علی ،مولانا احمد عمر، مفتی محمد زکریا اور دیگر اساتذہ نے بھی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے فضلاء جامعہ اشرفیہ کو خصوصی ہدایات اور وعظ و نصیحت کی آخر میں مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے وطن عزیز دینی مدارس و مساجد اور علماء کے تحفظ ، ملک کی ترقی و استحکام اور شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی سمیت دیگر علماء و مشائخ کی صحت و حفاظت سانحہ نیوز لینڈ کے شہداء اور کراچی میں مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ میں شہید ہونے والوں اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور، سابق استاد التجوید مولانا قاری فضل الہٰی کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی
تازہ ترین