• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں دنیا کےسامنے بھارت کی دہشت گردی کوبےنقاب کرناہوگا،زبیر احمدظہیر

لاہور ( نمائندہ جنگ ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت کو امن کی زبان سمجھ نہیں آرہی ۔ہمیں بھارت کو دنیا کے سامنے ننگا اور بھارت کی کشمیر میں کی جانیوالی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور اسی وجہ سے دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ۔ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیری عوام پر امن طر یقے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر بھارت بند وق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے دیں چکے ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فر نٹ لائن پر آئے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کی جانیوالی ریاست دہشت گردی اور قتل وغارات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ اور دنیا کو بھی تماشا دیکھنے کی بجائے بھارت کے خلاف سخت سے سخت حکمت عملی اختیار کر نا ہوگی ورنہ خطے میں امن کا قیام بھی ایک خواب ہی رہیگا ۔
تازہ ترین