• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت مادھو لال حسین کا عرس 30مارچ کوشروع ہوگا

لاہور ( نمائندہ جنگ ) حضرت شاہ حسین المعروف حضرت مادھو لال حسین کا 431واں سالانہ عرص 30مارچ کو لاہور میں ہو رہا ہے جس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی اس دوران میلہ چراغاں کی رسم بھی ہو گی۔ عرس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ کریں گے جبکہ عرس کی تیاری کے لئے صوبائی محکمہ اوقاف نے 4لاکھ روپے کی گرانٹ کا اجرا کر دیا ہے۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے محکمہ کی طرف سے عرس کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔جمعرات سے زائرین لاہور پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین