آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی سرحد پر نیا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا، جدیدمیزائل اور ریڈار شامل

اسلام آباد (خبرایجنسی) پاکستان نے پاک بھارت سرحد پر اپنی فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئےنیا ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا،نیاایئر ڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہےجس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں ،دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سرحدوںپرزمین سےہوامیں مارکرنےوالےایل وائے 80میزائل اور آئی بی آئی ایس 150ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیے گئےہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کے لیے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کے لیے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے ،سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس 150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کر دیےگئے ہیں، میزائلوں اور ریڈار کے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ 4 اور رین بو سی ایچ 5 ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتا لگایا جا سکے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں