• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ، کانگریس کا مودی کو سنگین نتائج کا انتباہ

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت میں مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ، کانگریس کا مودی کو سنگین نتائج کا انتباہ ،بھارت میں مسلمان خاندان پر ہندوئوں کے بہیمانہ تشدد پر اپوزیشن نے مذمت کرتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی ہٹلر کے راستے پر چل رہے ہیں،راہول گاندھی کا کہنا ہےکہ بی جے پی تعصب اور نفرت کو پھیلارہی ہےجبکہ آروند کیجریوال کا سوال کیا کہ کس مذہبی کتاب میں مسلمانوں کے قتل کا لکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہےکہ راشتریہ سوایم سیوک سانگھ (آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اقتدار کیلئے تعصب اور نفرت کو پھیلارہے ہیں، ہر محب وطن بھارتی کو اس وڈیو سے نفرت آرہی ہے جس میں ایک مسلمان خاندان کو غنڈوئوں کی جانب سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ واقعہ مودی کی حکمت عملی کے سیاہ پہلو کو اجاگرکر رہی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ ملک میں مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ ہوا۔

تازہ ترین