• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی نندن کی 2دن میں واپسی اہم سفارتی کامیابی تھی،بھارتی وزیر خارجہ کی پوائنٹ اسکورنگ کی ناکام کوشش

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کوجہاں ایک طرف دنیا بھر میں سراہا گیا ہے تو دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آئندہ انتخابات میں پوائنٹ اسکورنگ کے لئے پائلٹ کی رہائی کو بھارت کی اہم کامیابی قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ اتوار کو ایک خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایئراسٹرائیک کے ایک روز بعد پاکستان نے جوابی حملہ کرکے ہمارا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور ہمارے ایک فوجی کو گرفتار کرلیا ، 2روز کے اندر پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا جو بھارت کی ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔

تازہ ترین