• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹمپرنگ کا انکشاف،ن لیگ کا احتجاج

لاہور(نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی ہے ۔جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جبکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ پرائیویٹ لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹوں کو بدلنے کی کوشش کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹوئٹر صارف نے چغتائی لیبارٹری کی ویب سائٹ ہیک کر کے آن لائن پروفائل پر موجود نواز شریف کی رپورٹ میں ٹمپرنگ کرتے ہوئے لکھا کہ براہ مہربانی پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں اور آزادی سے جہاں چاہے رہیں۔جسکے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور حامیوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ چغتائی لیب کا استعمال کیا اور اس ترمیم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ۔اکثر افراد کی جانب سے اس لیب کی میڈیکل رپورٹس کی صداقت پر سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر رپورٹ کا ایک حصہ تبدیل کیا جاسکتا ہے تو باقی رپورٹ میں بھی رد و بدل کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین