• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھلاوار میں میں مسلح افراد کے حملے میں بی جے پی کے رہنما سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کو رات گئے اس وقت پیش آیا جب نگرپالیکا کے سابق چیئرمین اور بی جے پی رہنما رام لال گرجار ایک فنکشن میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ 3 سے 4 ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ گرجار اور تین دیگر افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔  
تازہ ترین