• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ اٹھائی تو’’ مرسوں مرسوں پاکستان نہ ڈیسوں‘‘ ہمارا نعرا ہوگا،بلاول بھٹو

لاہور(نیوز ایجنسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ملک کی طرف میلی آنکھ اُٹھائی تو ’مرسوں مرسوں پاکستان نہ ڈیسوں ‘ ہمارا نعرہ ہوگا۔ شہید ہوش محمد شیدی المعروف ہوشو شیدی کو انکے 176 ویں یومِ شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہوش محمد شیدی نے اپنے دور کے سپر پاور کو للکار کر تاریخ میں بلند مقام حاصل کرلیا، تاریخ میں شہید ہوشو پر عزت و احترام کا سورج ہمیشہ چمکتا رہے گا، وطن سے محبت، دشمن کے خلاف مزاحمت کا نام شہید ہوش محمد ہے، برطانوی کالونائیزیشن کے خلاف شہید ہوشو سے شروع ہونے والی لڑائی 1947ع کو ختم ہوئی، شہید ہوشو کا نعرہ مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں جنگ میں پرچم کی مثل ہے۔
تازہ ترین