• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اریب کی تدفین آج ہوگی،نماز جنازہ سنگم گرائونڈ میں ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں مسجد میں ہونے والی فائرنگ میں شہید ہونے والےچارٹرڈ اکائونٹنٹ سید اریب احمد ولد سید اعجاز احمد کا جسد خاکی 25مارچ کوصبح ساڑھے 10بجے فلائٹ ای کے 600 سےکراچی پہنچے گا جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ان کے گھر R 146/ بلاک 14فیڈرل بی ایریا لایا جائے گا ان کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے سنگم گراؤنڈ دستگیر نمبر9 میں ادا کی جائے گی جو علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی پڑھائیں گے جبکہ عامر اخلاق صدیقی شامی دعاکریں گے شہید کی تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی.میئر کراچی وسیم اختر آج (پیر )کو صبح دس بجے کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے سید اریب احمد کے جسد خاکی کی آمد کے موقع پر شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے میت وصول کریں گے اور اہل خانہ کے حوالے کریں گے۔
تازہ ترین