• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا مسئلہ جعلی اکاؤنٹس، فضل الرحمٰن کے بغیر پارلیمنٹ میں برکت ہے، فواد چوہدری

لاہور، نوشہرہ (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل، نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول کا مسئلہ جعلی اکاؤنٹس ہے، فضل الرحمٰن کے بغیر پارلیمنٹ میں برکت ہے،نوازشریف اورآصف زرداری کا معاملہ جلد ختم ہونےوالا نہیں،بلاول بھٹو ابھی ابو بچاؤمہم چلارہے ہے پھر خالہ بچاؤ مہم چلائیں گے،بلاول بھٹو زرداری بڑے مسائل پر بات کریں،انہیں بھارتی رویے کیخلاف ٹرین مارچ کرنا چاہیے، ابو بچاؤ مہم کیلئے بڑا وقت پڑا ہے،مسلم لیگ ن کی بھی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہوئیں،پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں بڑی کرپشن ختم ہوگئی ہے، چھوٹی بھی آہستہ آہستہ نیچے جارہی ہے،سٹینزن پورٹل پر لوگ براہ راست شکایات درج کرتے ہیں جس افسر کے خلاف مسلسل شکا یا ت آئیں اسے نوٹس دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کے ممبران کے حوالے سے شہبازشریف سے رابطہ ہے،اتفاق رائے نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی سیاست سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، یہ نعرے مارنے سے پہلے عوام کی کچھ خدمت کریں،بلاول اور مریم کم از کم کچھ دیر کے لیے نوکری ہی کر لیں،پیپلز پارٹی یا بلاول زرداری کا اصل مسئلہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی ہے، بلاول بھٹو زرداری یا مریم نواز سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں لیکن جب ان سے5ہزار ارب کا حساب مانگیں تووہ احتجاج کی باتیں کرتے ہیں جو کچھ مناسب با تیں نہیں، نیب کیخلاف سیاسی تحریک کا کوئی جواز نہیں ہے۔
تازہ ترین