• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر بھارتی تحفظات مسترد، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، چینی سفیر

اسلام آباد / کوئٹہ (این این آئی)چین نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی چیک گور نر بلوچستان کے حوالے کر دیا جبکہ چینی سفیر یاؤ جنگ نے ایک بار پھر سی پیک پربھارت کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ہے اس میں کوئی بھی شامل ہوسکتا ہے ،پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گرائونڈ بریکنگ آئندہ ماہ کر دی جائیگی۔ اتوار کو بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دور ان گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے امدادی چیک وصول کیا۔اس موقع پر گورنر نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے شدید متاثر ہوئے چینی امداد سے متاثرین کی امداد و بحالی میں کافی مدد ملے گی۔
تازہ ترین