آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول والدکیلئے اپنی سیاسی چتاجلارہے ہیں،جون سے پہلے ملک میں جھاڑوپھرکررہیگا،شیخ رشید

نوشہرہ(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جون سے پہلے ملک میں جھاڑو پھر کر رہے گا اور اب چور رہے گا یا چوکیدار رہے گا ،بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے ،اب وہ زیرو ہیں، بلاول اپنے والد کے لیے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔ اتوار کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جون سے پہلے ملک میں جھاڑو پھر کر رہے گا اور اب چور رہے گا یا چوکیدار رہے گا ،بلاول بھٹو زرداری کرپشن کے خلاف باہر آتے تو قومی ہیرو ہوتے ،اب وہ زیرو ہیں، بلاول اپنے والدکیلئے اپنی سیاسی چتا جلا رہے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں