آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ذیقعد 1440ھ 16؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول دہشتگردوں کیخلاف بولتے ہیں تو نیب سرگرم ہوجاتا ہے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کٹھ پتلی حکومت کے گوئبلز ہیں جو جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جبکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کرتے ہیں تو عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے۔ جب عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے تو نیب پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف سرگرم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قوم کو پتہ ہے کہ پی ٹی آٹی اورٹی ٹی پی ایک سکے کے دور رخ ہیں۔ دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دہشت گردوں کے ہمنوا وزراءکی موجودگی طالبان کے سیاسی ونگ کی نشاندہی اور گواہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں