• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درست سمت کیلئے بیوروکریسی کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،حسن نثار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہماری سمت ٹھیک ہے لیکن اس درست سمت میں جانے کیلئے بیوروکریسی کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔حقیقی سہولت دیئے بغیربیرونی کیامقامی سرمایہ کار نہیں آئیگا،مہاتیر محمد نے سچی بات کہی کہ مسلم ممالک سے کرپشن ختم کرسکتے ہیں لیکن یہ اس با ت کا اعتراف ہے کہ عالم اسلام میں کرپشن بہت ہے،نریندر مودی نے یوم پاکستان پر جو پیغام بھیجا اس میں بہت بڑے مدبر دکھائی دیئے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کرنا میرے بس میں نہیں ہے، یہ ایسی خاتون ہے جس کو دیکھ کر بڑی بہن اور ماں جیسے احساسات آتے ہیں، اس میں ہمارے لئے بھی ایک سبق ہے، ہم نے جھنڈے میں تو سفید پٹی لگارکھی ہے لیکن ہماری قیادتیں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقلیتوں کیلئے دیئے گئے پیمانے پر پوری نہیں اترتی ہیں۔ایمنسٹی اسکیم سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان میں بلیک منی کا ہزاروں کھرب روپیہ چھپا پڑا ہوا ہے، یہ بلیک منی نہ ملک کے کام آرہی نہ ان کے مالکوں کے کام آرہی ہے، ان لوگوں کوایمنسٹی دیدی جائے کہ پانچ سال کا وقت ہے تمام پیسہ باہر نکالو،ہمیں غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے جس میں غیرمعمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین