• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام امن و سلامتی کا مذہب، انسانیت کی سلامتی پر یقین رکھتا ہے، صدر علوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جشن نوروز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور انسانیت کی سلامتی پر یقین رکھتا ہے، پرامن معاشرہ کی تشکیل میں تہذیب و ثقافت، تہوار وں کا اہم کردار ہے اس سے مسلم ہم آہنگی کیساتھ ساتھ معاشر ہ میں امن و سلامتی کو تقویت ملتی ہے، اسلام کی ان تعلیمات کو صحیح معنوں میں اجاگر کر کے انسانیت کیلئے پرامن معاشرہ کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،دنیا بھر کے انسان بالخصوص مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آئیں ملکر امن و آشتی کی شمعیں روشن کریں، مل جل کر معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ہم تہذیب، ثقافت، اقدار، روشن روایات، اعتدال، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، مسلم تہذیب و ثقافت شاندار تاریخ کی حامل ہے، صدر مملکت نے کیک کاٹ کر جشن نوروز کی تقریب کا افتتاح کیا، میلے کا اہتمام سرینا ہوٹل کے وسیع سبزہ زار میں کیا گیا۔
تازہ ترین