• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،بھارتی ریاستی جبر کےخلاف مکمل ہڑتال

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کیخلاف مکمل ہڑتال رہی ،ہڑتال کی کال حریت قیادت کی جانب سے دی گئی تھی ،حریت قیادت نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پرپابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کاانتقامی حربہ ہے۔وادی میں ہڑتال کے موقع پر تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نا ہونے کے برابر تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کیخلا ف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
تازہ ترین