• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہ نے انجینئر احمد بن عبدالعزیز کو فوجی صنعت کا گورنر تعینات کردیا

ریاض(شاہدنعیم)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز شاہی فرمان کے تحت انجینیر احمد بن عبدالعزیز بن محمد العولی کو فوجی صنعت کا گورنر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق انجینیر احمد بن عبدالعزیز کو وزیر کے برابر پروٹوکول دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر حاتم بن حسن بن حمزہ المرزوقی کو نائب وزیر تعلیم، ڈاکٹر سعد بن سعود بن ماجد آ فہید کو معاون وزیر تعلیم، ڈاکٹر حاتم بن حسن بن حمزہ المرزوقی کو جامعات اور ریسرچ کے شعبے کا نائب وزیر تعلیم مقرر کیا گیا۔
تازہ ترین