• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے 2014کی انتخابی مہم میں ٹوئٹر پر امیتابھ اور ٹنڈولکر جیسی شخصیات کا ذکر کرکے مدد حاصل کی

 کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سروے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2014کے عام انتخابات سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن اور سچن ٹنڈولکر جیسی نامور شخصیات کیساتھ مشغول رہے، سروے کے مطابق مودی نے ٹوئٹر پر نامور شخصیات کیساتھ رابطے بڑھائے جس سے انہیں انتخابی مہم کے دوران مدد ملی، یونیورسٹی آف مشی گن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جویوجیت پال نے مودی کی جانب سے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے بعد ٹوئٹر پر عوامی شخصیات کیساتھ روابط کے دیکھنے کیلئے فروری 2009 سے لیکر اکتوبر 2015 تک مودی کے 9 ہزار ٹوئٹس کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین