• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی‘ مسافر طیاروں کے روٹس کی عارضی ری ایڈجسٹمنٹ

اسلام آباد (حنیف خالد) پاک بھارت کشیدگی ایک ماہ سے جاری ہے‘ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت اس تاڑ میں ہے کہ وہ کسی طور پاکستان کا طیارہ اپنی فضائی حدود میں لا کر اسے مار گرائے تاکہ 27فروری کی صبح پاکستان کے جے ایف 17تھنڈر کے جراتمند ہواباز اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے جس طرح انڈین فضائیہ کا مگ 21آزاد کشمیر کی فضائوں میں تباہ کیا اور اسکے پائلٹ کو آزاد کشمیر کے عوام نے زندہ جا لیا‘ اسی طرح بھارت بھی اپنی خفت مٹانے کیلئے پاکستان کا طیارہ لائن آف کنٹرول ورکنگ بائونڈری حتیٰ کہ انٹرنیشنل بارڈر پر انڈین فضائی حدود میں گرانے کی تاک میں ہے۔ دشمن کی کمینگی کے پیش نظر پاکستان کی فضائوں میں ملکی و غیرملکی پروازیں اب انڈین انٹرنیشنل بارڈر سے پہلے سے بہت زیادہ فاصلے پر واقع فضائی روٹس استعمال کرنے لگی ہیں۔ رحیم یار خان اور سکھر کے سویلین ائرپورٹ کیونکہ بھارتی بارڈر کے بیحد قریب ہیں اسلئے ان شہروں کیلئے فضائی پروازوں کی بحالی‘ کشیدگی کے خاتمے پر ممکن ہو گی۔ گلف ریاستوں (یو اے ای‘ قطر‘ کویت‘ سعودی عرب) کی پروازوں کے فضائی روٹ بھی پاکستان میں عارضی تبدیل کئے گئے ہیں تاکہ بھارت کسی کمرشل پرواز کو بھی گھیر گھار کر اپنی فضائی حدود میں لے جا کر تباہ نہ کر دے۔ اسلام آباد‘ لاہور کی پروازوں کا بھی نیا روٹ عارضی طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین