• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کی اقرباء پروری، جونئیر وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ کو چیف آف نیول اسٹاف مقرر کردیا

 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کی اقرباء پروری، جونیئر وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ کو اگلا چیف آف نیول اسٹاف مقرر کردیا، بھارتی وزیردفاع کے مطابق کرمبیر سنگھ ایڈمرل سنیل لانبا کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے جو 30 مئی کو ریٹائر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابقمودی حکومت نے سنیارٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے کرمبیر سنگھ کا انتخاب کیا ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ کے لئے انڈامان کے کمانڈر ان چیف اور نکوبر کمانڈ کے وائس ایڈمرل ویمال ورما سب سے مضبوط اور سینئر ترین امیدوار تھے تاہم انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ اس وقت وئس ایڈمرل سنگھ ایسٹرن نیول کمانڈ میں فلیگ آفیسر کمانڈگ ان چیف کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ 31 مئی کو بھارتی بحریہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔  
تازہ ترین