• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم بندرگاہوں کا حصول، امریکا کی عمان سے ڈیل فائنل

مسقط(جنگ نیوز) امريکا نے اسٹريٹيجک اہميت کی حامل بندرگاہوں کے حصول کے ليے عمان کے ساتھ ايک ڈيل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عمان ميں امريکی سفارت خانے کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ايک بيان ميں تصديق کر دی گئی کہ امريکا کو اب الدقم اور صلالہ کی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔ بيان کے مطابق اس پيش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول ميں مدد ملے گی۔ ان بند رگا ہوں کے حصول کے نتيجے ميں امريکی افواج کی خليج کے خطے ميں رسائی بہتر ہو گی کيونکہ اب اس کے بڑے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ہو کر وہاں پہنچنے کی ضرورت نہيں پڑے گی۔
تازہ ترین