آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍شعبان المعظم 1440ھ 25؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی پونچ سیکٹر میں فائرنگ، جوابی کارروائی میں دشمن کا فوجی ہلاک

جموں(آن لائن/مانیٹرنگ سیل) لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوجی پوسٹوں پر جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا، سماہنی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی،10سالہ بچہ زخمی ہوا ،پاک فوج نے موثر جواب دیا،بھارتی میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پونچھ ڈسٹرکٹ کے علاقے شاہ پور اورکیرنی میں اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک بھارتی فوجی ماراگیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں